پختونخوا حکومت نے 9 کالجوں میں سکینڈ شفٹ شروع کرنے کی منظوری دیدی 

  پختونخوا حکومت نے 9 کالجوں میں سکینڈ شفٹ شروع کرنے کی منظوری دیدی 

  

پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے 9مردانہ اورزنانہ کالجز میں سکینڈ شفٹ شروع کرنے کی منظوری دیدی ہیں جن میں گورنمنٹ کالج پشاور، سپرئیر سائنس کالج پشاور، گورنمنٹ کالج ابیٹ آباد نمبر 1، جہانزیب کالج سوات، مٹہ ڈگری کالج سوات وغیرہ شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق پری میڈیکل کی داخلہ فیس 15ہزارروپے، پری انجینئرنگ فیس 12ہزار روپے، آرٹس گروپ میں داخلہ فیس 10ہزار روپے رکھی گئی ہے اس فیسوں سے سکینڈ شفٹ میں اساتذہ کو تنخواہ دینے کے علاوہ کالجز کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ ان فیسوں سے حاصل شدہ رقم میں 75فیصد اساتذہ پر جبکہ 25فیصد کالج پر خرچ کیا جائے گا۔ 9مردانہ اور زنانہ کالج میں سکینڈ شفٹ شروع کرنے کے بعد پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مزید کالجز میں سیکنڈ شفٹ شروع کی جا رہی ہیں۔ جن کی منظوری متعلقہ کالجز کے انتظامیہ کی جانب سے دیدی جائیگی۔

پختونخوا حکومت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -