کابل شادی ہال خود کش دھماکہ  غیر انسانی فعل،آفتاب شیر پاؤ

      کابل شادی ہال خود کش دھماکہ  غیر انسانی فعل،آفتاب شیر پاؤ

  

پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کابل شادی ہال دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل قراردیااور کہا ہم اس سانحہ پرافغان حکومت اور غم زدہ خاندانوں کے دکھ درد اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے کابل دھماکہ کو وحشیانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا معصوم انسانی جانوں سے کھیلناکسی طور بھی درست اقدام نہیں اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں افغان حکومت اور سانحہ سے متاثرہ افغان خاندانوں کیساتھ ہیں۔کابل میں ہونے والے دھماکہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمی ہونے والے افرادکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے اس المناک گھڑی میں افغان حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

آفتاب شیر پاؤ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -