پشاور،بی آر ٹی منصوبہ کیلئے8مقامات پر نکاس آبی کے انتظامات مکمل

پشاور،بی آر ٹی منصوبہ کیلئے8مقامات پر نکاس آبی کے انتظامات مکمل

  

پشاور(آن لائن ) پشاور ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں 8مقامات پر نکاس آبی کے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں 27کلو میٹر بی آر ٹی میں انڈر پاسز میں پانی جمع ہونے کے خدشات ختم کردیئے گئے ہیں اور واٹر پمپس ، مشینری اور دیگر آلات بھی نصب کردیئے گئے ہیں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں سیوریج اور نکاس آبی کے لئے موثر ترین انتظامات انڈر پاسز اور امن چوک میں انڈر پاس میں کر دیئے گئے ہیں بی آر ٹی منصوبے پر تمام خدشات کو دور کیا گیا ہے اور سٹیشنوں کا ابتدائی کام کے ترئین و آرائش کاکام بھی مکمل کر لیا گیا ہے عید الضحیٰ کی تعطیلات کے بعد سٹیشنوں پر بی آر ٹی منصوبے پر کام دوبارہ تیزی کے ساتھ شروع کردیا گیا ہے اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔

بی آر ٹی منصوبہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -