نوشہرہ اور چارسدہ میںپلانٹ فار پاکستان کا افتتاح

نوشہرہ اور چارسدہ میںپلانٹ فار پاکستان کا افتتاح

  

نوشہرہ(بےورورپورٹ)وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر محکمہ جنگلات نوشہرہ نے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کا ''PLANT FOR PAKISTAN'' کا افتتاحی پروگرام نظام پور میں منعقد ہوا جس میں ایم پی اے ادریس خٹک, ڈی سی شاہد علی خان, ایڈیشنل ڈی سی نور ولی, اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر, اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ سمن عباس, علاقائی ناظمین, عمائدین اور اسکول کے بچوں نے پودے لگا کر مہم کا باضابطہ آغاز کیااسی طرح تحصیل نوشہرہ ٹی ایم او اسد اللہ خان، ضلعی کونسلر قاضی واجد، پاک یونائیٹڈ ایپملائز کے گوہر علی ، ارشاد، گل جی نے نوشہرہ کلاں اور تحصیل نوشہرہ اور پبی ٹی ایم او فیاض خان نے مختلف علاقوں میں ریونیو سٹاف, فارسٹ ڈیپارٹمنٹ, ٹی ایم ایز, تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز, ہسپتالوں اور دیگر سٹاف نے مہم میں حصہ لیا. اسکے علاوہ ڈی سی ٹاسک فورس, ناظمین, رجسٹر زمینداروں نے مہم میں حصہ لیا. اور مجموعی طور پر 131735 پودے لگا دیئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے کہا کہ مہم ستمبر تک جاری رہیں گا. عوام الناس سے گزارش ہیں. کہ اس مہم میں بڑی چڑ کر حصہ لے اور ضلع نوشہرہ کو سرسبز و شاداب بنائے مختلف سرکاری محکموں میں پودے تقسیم کرکے گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا اور مختلف اقسام کے پودے دے کر ماحولیاتی الودگی کو کنٹرول کرنے سمیت گرین پاکستان مہم کا آغازکردیا یہ پودے ضلع بھر کے ویلج کونسلوں اور سرکاری دفاتر میں لگائیں جائیں گے اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے ادریس خٹک، ڈی سی نوشہرہ شاہد علی خان، ٹی ایم او اسداللہ، ٹی ایم او پبی فیاض خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے عوام محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کرکے اپنے گھروں، محلوں اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر مختلف اقسام کے پودے لگائیں کیونکہ پودوں سے ماحولیاتی تبدیلی میں کمی رونما ہوگی اور پودوں کے لگانے سے زمینی کٹاو¿کاخطرہ کم اور ماحولیاتی الودگی پر بھی قابو پایاجاسکتا ہے۔ دریں اثناءملک بھر کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع چارسد ہ میں بھی وزیر اعظم کی ہدایت پر پلانٹس فار پاکستان مہم کا افتتاح کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالوہاب خلیل نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ میں پودا لگا کر پلانٹس فار پاکستان مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر منیر خان ،اے سی عبدا لوہاب خلیلِ ،سرکاری محکموں کے افسران ،عمائدین علاقہ ،تاجر تنظیموں کے نمائندوںِ ِ اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر آگاہی واک کا انعقاد بھی کی جس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے کہا کہ ملک میں دس ملین جبکہ چارسدہ میں ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو گرین اینڈ کلین بنانے کےلئے پلانٹس فار پاکستان مہم کامیاب بنانا ہر شہری کی ذمہ دار ی بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر منیر نے ضلع کے تمام 146ویلج کونسلوں کے سیکرٹریز اور ناظمین کے تعاون سے ایک ہی دن میں 50ہزار سے زائد پودے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلانٹس فار پاکستان اک بشر دو شجر مہم کا بنیادی مقصدماحول میں ہونے والے تبدیلیوںکو قابو کرنے ،زمینی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اورزمینی کٹاﺅں کو روکنے سمیت آنے والے نسلوں کے لئے صاف ماحول فراہم کرنے ہے جس کی حصول کے لئے تمام سرکاری اداروںسے تعاون لیا جائے گا ۔شجر کاری مہم کے تحت لوکل گورنمنٹ نے 73ہزار ،محکمہ پولیس نے 25ہزارمحکمہ تعلیم نے 30360،محکمہ صحت نے 6900،ایریگیشن 20ہزار ،ایگری کلچر2220،محکمہ کھیل500محکمہ لائیوسٹاک 160،تحصیل میونسپل کمیٹی نے 50ہزار اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج انتظامیہ نے 500پودوں لگانے اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھالی ہے۔ پودے لگانے کے بعد ان کی دیکھ بھال کے لئے مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے معاشرے کا ہر فرد اپنے نام سے ایک ایک پودا لگا کر اس کی دیکھ بھال یقینی بنائیں۔

پلانٹس فار پاکستان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -