راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

  راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

  

راجن پور (این این آئی)راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا اور سیلابی پانی سے فصلوں اورگھروں کو نقصان پہنچا ۔تفصیلات کے مطابق راجن پور دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر 4 لاکھ 35ہزار کیوسک کا پانی گزرہاہے ، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،سیلابی پانی سے کچے کے علاقے زیر آب آگئے ہیں، کپاس و مونگ کی فصلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا، لوگوں نے محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کر دی اور دریائے سندھ کے تمام حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں سیلابی پانی کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان سے 17 سو کیوسک سیلابی پانی گز رہا ہے۔

پانی اضافہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -