حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے پر ریڈیو پاکستان کی خصوصی نشریات

    حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے پر ریڈیو پاکستان کی خصوصی نشریات

  

لاہور(این این آئی)ریڈیو پاکستان نے تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر طویل دورانیے کی خصوصی نشریات پیش کیں۔خصوصی نشریات ملک بھر میں ریڈیو پاکستان کے 58چینلز سے صبح سات بجے شروع ہوئیں اور رات 12بجے تک جاری رہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات، مختلف وزرا ء اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے تاثرات نشر کئے گئے۔اس کے علاوہ ملک کی ترقی کیلئے حکومت کے گیارہ نکاتی ایجنڈے سے متعلق مختلف پروگرام اور خصوصی پروموز بھی طویل دورانیے کی نشریات کا حصہ تھے۔

ریڈیو پاکستان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -