عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، یاسمین راشد

عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، یاسمین راشد

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضلع کونسل ہال میں انصاف صحت کارڈ ز کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مزید 14ہزار نئے ڈاکٹرز اور دیہات کے بیسک ہیلتھ یونٹس میں بے ہوشی کے 22سو ڈاکٹرز تعینات کئے جارہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق غریب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک لاکھ 18ہزار خاندانوں میں انصاف صحت کارڈز تقسیم کئے جارہے ہیں،جن کے تحت ایک خاندان 7لاکھ 20ہزار روپے تک علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں،صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن،سٹی ہسپتال میں علاج معالجہ کی تمام سہولیات کی فراہمی سمیت نرسنگ پیرا میڈیکل کالج کے قیام کا بھی اعلان کیا۔مز ید براں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت مند، سر سبز وشاداب اور صاف ستھرا پاکستان وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا وژن ہے، ملک بھر کے مستحقین میں انصاف صحت کارڈز کی تقسیم اور شجرکاری مہم اسی سلسلہ کی کڑیاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی سب کیمپس میں پودا لگانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض،ایم این اے ریاض فتیانہ،صوبائی سیکرٹری ہیلتھ،پرنسپل کیمپس ڈاکٹر محمد قمر بلال ودیگر سمیت محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے،صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو بریفنگ کے دوران پرنسپل ڈاکٹر محمد قمر بلال نے بتایا کہ سب کیمپس میں محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے مشترکہ تعاون سے بے شمار پروگرامز شروع کئے گئے ہیں، کیمپس کو سر سبز بنانے اور تعمیر وترقی میں بھی علاقہ کی سیاسی قیادت اور دوستوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے، ہر کام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے اگر یہی وژن ملکی سطح پر اپنایا جائے تو کچھ بھی ناممکن نہیں،اور پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتا ہے،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پرنسپل ڈاکٹر محمد قمر بلال اور کیمپس انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

ڈاکٹر یاسمین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -