پشاور،حساس ادارے کا جعلی آفیسر  گرفتار، اعتراف جرم بھی کر لیا

پشاور،حساس ادارے کا جعلی آفیسر  گرفتار، اعتراف جرم بھی کر لیا

  

پشاور(آن لائن)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی میجر کو گرفتار کر لیا، ملزم خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ اور جعلسازی کے ذریعے ڈرا دھمکا کر ان سے رقم بٹورتا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی، جبکہ ایک موٹر سائیکل چور کو بھی گرفتار کر لیا ہے،دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، جس کے دوران ان سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد اشفاق کو اطلاع ملی تھی کہ ارباب روڈ پر ایک شخص موجود ہے جو کہ جعلسازی کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے لاکھوں روپے ہتھیانے میں مصروف ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان، ایس ایچ او تھانہ ٹاون محمد بلال خان اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کرنے والے ملزم علی دراز ولد جنت گل سکنہ وزیرستان حال ارباب روڈ کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران دھوکہ دہی کے ذریعے سادہ لوح افراد کو ڈرانے، دھمکانے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ایک دوسری اہم کارروائی کے دوران ایس ایچ او ٹاون محمد بلال خان نے موٹر سائیکل چور ملزم آیاز ولد جنید سکنہ ارباب روڈ کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا،دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، جس کے دوران ان سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

جعلی میجر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -