ہنگو، ڈائریا کا مرض بے قابو،قے دست کی وباء سے 150سے زائد افراد متاثر

  ہنگو، ڈائریا کا مرض بے قابو،قے دست کی وباء سے 150سے زائد افراد متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(این این آئی)علاقہ کاٹ گھر میں ڈائریاء کا مرض بے قابو،قے دست کی وباء سے ڈیڑھ سو سے زائد افراد متاثر ہو گئے،محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیمیں پہنچادی گئیں،بی ایچ یو توغ سرائے سمیت متاثر ہ علاقہ کاٹ گھر کو ضروری ادوایات فراہم کرکے گھروں میں علاج معالجہ شروع کر دیا گیا۔متاثرہ مریضوں میں اکثریتی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، محکمہ صحت ہنگو۔تفصیلات کے مطابق ہنگو یونین کو نسل توغ سرائے کے علاقہ کاٹ گھر میں ڈائیریاء کامرض پھیلنے سے درجنوں افراد متاثر ہوگئے قے دست کی وباء پھیلنے کی اطلاع پر محکمہ صحت ہنگو کی ٹیمیں فوری طورپر میڈیکل ٹیمیں علاقہ کو روانہ کرکے ضروری ادویات اور عملہ بھی کاٹ گھر پہنچا دیا گیا۔اے ڈی ایچ او ہنگو ڈاکٹر نواب حسین نے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان کی سر پرستی میں میڈیکل عملہ علاقہ کاٹ گھر گھر کی دہلیز پر جاکرمتاثر ہ مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ ڈائیریاء مرض سے ڈیڑھ سو زائد افراد متائثرہوئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے بنیادی صحت مرکز توغ سرائے کو بھی متاثر ہ علاقہ سمیت ضروری ادویات فراہم کر کے مرض پر بروقت قابو پالیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ مرض پھیلنے کی بنیادی وجہ صاف پانی کی عدم استعمال ہے۔
ہنگوڈائریا