فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ نے غیر  معیار ی اور جعلی برانڈ کے مشروبات  فروخت کرنے پر 2دکان سیل 

       فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ نے غیر  معیار ی اور جعلی برانڈ کے مشروبات  ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ نے غیر معیار ی اور جعلی برانڈ کے مشروبات فروخت کرنے پر 2دکانوں کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر محمد سراج کی سربراہی میں قائم ٹیم نے جعلی مشروبات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران علاقہ جنگل خیل اور بنوں روڈ پر واقع کئی دکانوں کا اچانک معائنہ کیااس دوران 2دکانوں سے غیر معیاری اورجعلی برانڈ کے مشروبات کے54کارٹن برآمد کرکے انہیں موقع پر سیل کردیاگیا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اتھارٹی کے ٹیم لیڈر کاکہناتھا کہ یہ مشروبات پشاور سے کوہاٹ سپلائی کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں متعلقہ دکانداروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

فوڈ اتھارٹی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -