تھر میں ہریالی کی بہار کے ساتھ سیاحوں کے بھی میلے لگ گئے

  تھر میں ہریالی کی بہار کے ساتھ سیاحوں کے بھی میلے لگ گئے

  

 مٹھی /تھرپارکر (این این آئی)تھر میں ہریالی کی بہار کے ساتھ سیاحوں کے بھی میلے لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھر میں بارشوں کے بعد قدرتی نظارے ایسے نکھرے کہ انکی کشش اور خوبصورتی نے ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرلیا جنہیں دیکھنے کے لئے ہزاروں سیاح تھر پہنچ گئے۔مٹھی کے تفریحی مقام گڈی بھٹ سے ننگرپارکر میں کارونجھر کے دلکش پہاڑوں تک ہزاروں سیاح موجود ہیں صحرا اور پہاڑوں پر پھوٹنے والے سبزے نے ماحول اور سیاحوں کے مزاج کو خوشگوار کردیا ہے اور یہاں آنے والے قدرتی نظاروں کے گن گانے پر مجبور ہوگئے۔

ہریالی میلے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -