قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے  قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا 

  قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے  قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا 

  

اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس (آج) پیر19اگست کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب رکھا ہے،کمیٹی کا پہلا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں 19 اگست بروز پیر سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا،کمیٹی کو ملکی خارجی اور داخلی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی سیکرٹریز برائے داخلہ، دفاع،خارجہ، کشمیر افیئر و گلگت بلتستان اور قومی سلامتی ڈویژن، کمیٹی کو ملکی داخلی اور خارجی سلامتی سے متعلق مجموعی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔کمیٹی میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔وفاقی وزراء میں شاہ محمود قریشی، خالد مقبول صدیقی، اعظم خان سواتی، چوہدری طارق بشیر چیمہ، شیخ رشید احمد، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ممبران قومی اسمبلی اسعد محمود، خالد حسین مگسی، اختر مینگل، غوث بخش مہر، امیر حیدراور اعظم خان کمیٹی میں شرکت کریں گے۔سینیٹرز میں مشاہد اللہ خان، شیری رحمان، محمد علی خان سیف، میر حاصل خان بزنجو، مولانا عبدالغفور حیدری،محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، محترمہ ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی، سید مظفر حسین شاہ، انور الحق کاکڑ اور اورنگزیب خان بھی کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

کمیٹی اجلاس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -