بھارت کے جوہری ہتھیاروں کاغلط استعمال حقیقت ہے، دنیا کوفکرکرنی چاہئے، فواد چودھری

بھارت کے جوہری ہتھیاروں کاغلط استعمال حقیقت ہے، دنیا کوفکرکرنی چاہئے، فواد ...
بھارت کے جوہری ہتھیاروں کاغلط استعمال حقیقت ہے، دنیا کوفکرکرنی چاہئے، فواد چودھری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ انتہا پسند ٹولہ بھارت کوکنٹرول کر رہا ہے، پی5 اور یورپ بھارت کے ایٹمی اثاثے پرنظررکھنے کےلئے کمیشن بنائیں، بھارت کے جوہری ہتھیاروں کاغلط استعمال حقیقت ہے، دنیا کو فکر کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاست کی کہکشاں میں عمران خان حقیقی ستارہ بن کر ابھرے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستانیوں کی ترقی کی امید کی نمائندگی کرتے ہیں، عمران خان دل سے اپنے عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ حکمرانی کےلئے پاکستان آسان ملک نہیں ہے انہوں نے عمران خان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسند ٹولہ بھارت کوکنٹرول کر رہا ہے، پی5 اور یورپ بھارت کے ایٹمی اثاثے پرنظررکھنے کےلئے کمیشن بنائیں، بھارت کے جوہری ہتھیاروں کاغلط استعمال حقیقت ہے، دنیا کو فکر کرنی چاہیے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...