اپوزیشن کی اے پی سی کشمیر کاز میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ،شوکت یوسفزئی

اپوزیشن کی اے پی سی کشمیر کاز میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ،شوکت یوسفزئی
اپوزیشن کی اے پی سی کشمیر کاز میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ،شوکت یوسفزئی

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کشمیر کاز میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ،اپوزیشن کی اے پی سی کھاﺅ پیو موجیں اڑاﺅ میٹنگ ہو گی ۔وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر اسلام آباد آنے کا خواب دیکھ رہے ہیں، اپوزیشن کی اے پی سی میں رونے دھونے کے سوا کوئی دوسری بات نہیں ہوتی،مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں کچھ تو کشمیریوں پر رحم کر لیں، مولانا صاحب بتائیں نواز شریف،زرداری کی رہائی کی تحریک سے اسلام کو کتنا فائدہ ہوگا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس حکومت کیخلاف کوئی ایجنڈا نہیں ،اپوزیشن خود اندرونی خلفشار کاشکار ہے ،اپوزیشن مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جو کبھی متحدنہیں رہ سکتا ۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...