پی سی بی نے اڑھائی سال کی پابندی ختم ہونے کے بعد شرجیل خان کو بلا لیا ، کیا دیا جائے گا ؟ جانئے

پی سی بی نے اڑھائی سال کی پابندی ختم ہونے کے بعد شرجیل خان کو بلا لیا ، کیا دیا ...
پی سی بی نے اڑھائی سال کی پابندی ختم ہونے کے بعد شرجیل خان کو بلا لیا ، کیا دیا جائے گا ؟ جانئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرجیل خان کو میچ فکسنگ میں سنائی گئی اڑھائی سال کی پابندی کی سزاپوری ہو گئی ہے اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ طلب کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل خان آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے جہاں انہیں اپنا جرم تسلیم کرنے اور ری ہیب پروگرام میں حصہ لینے کیلئے پروگرام دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل محمد عامر کو بھی پابندی کا سامناکرنا پڑا تھا تاہم انہوں نے اپنی سزا پوری کی اور واپس قومی ٹیم کا حصہ بنے تھے جبکہ ان کے ساتھ سزا پانے والے سلمان بٹ اور محمد آصف تاحال قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے ہیں ، دونوں کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں ۔

مزید : کھیل


loading...