ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان ...
ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت اور سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیاءو سارک ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے تتہ پانی اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ اورشہریوں کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج کیاگیا، دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی گولہ باری سے 2 شہری شہیدہوئے،بھارتی فوج کی گولہ باری سے 7 سالہ بچہ زخمی ہوا،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی فوج شہری آبادی کومسلسل نشانہ بنارہی ہے، سول آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت اورانسانی اقدارکے منافی ہے،بھارتی فوج توپ خانے،مارٹرگولوں اورخود کاراسلحے کااستعمال کررہی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کاشہریوں کونشانہ بناناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں،یاد رہے کہ بھارت نے 2017 سے ابتک 1970 بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...