ڈالر انٹربینک میں مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 24 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور اس وقت ڈالر 159 روپے 20 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ اس کے علاوہ کئی دن شدید مندی کا شکار رہنے کے بعد آج کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں ۔ سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 28 ہزار 764 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ دیر بعد میں مزید کمی ہوئی اور یہ 28 ہزار 670 پر پہنچ گیا لیکن یہ مندی کا رجحان برقرار نہ رہا اور برتری کی جانب کا سفر شروع ہو ا ۔ 100 انڈیکس 288 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ واپس 29 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے اور اس وقت 29 ہزار 53 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔