رانا ثنا اللہ کے داماد کے بعد ان کی قریبی ایک اور شخصیت کو بھی حراست میں لے لیا گیا

رانا ثنا اللہ کے داماد کے بعد ان کی قریبی ایک اور شخصیت کو بھی حراست میں لے ...
رانا ثنا اللہ کے داماد کے بعد ان کی قریبی ایک اور شخصیت کو بھی حراست میں لے لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) پولیس نے آصف بٹ قتل کیس میں رانا ثناء اللہ کے پرسنل سیکرٹری جانباز کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ۔ اس سے قبل رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریار کو بھی پولیس گرفتار کر چکی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جانباز کو باقاعدہ گرفتار نہیں کیا گیا پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا جس سے تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے 2016 ء میں ہونے والے تھانہ سمن آباد کے آصف بٹ قتل کیس میں رانا شہریار پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔