پشاور سے 5افغان باشندے گرفتارلیکن وجہ کیا بنی ؟ جان کر اپ کو بھی غصہ آجائے گا
پشاور(ویب ڈیسک) تھانہ حیات آباد پولیس نے جلوس نکال کر پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کرنے پر پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز تھانہ حیات آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ افغانستان کا پرچم تھامے تیس سے زائد افراد جلوس نکال رہے ہیں اوران کی گاڑیوں پر بھی افغانستان کا پرچم لگے ہوئے ہیں اوروہ پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کررہے ہیں جس پر پولیس نے بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرپانچ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے باقی ساتھی فرا ر ہو گئے واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بورڈ بازار میں ایک سائن بورڈ پر افغانی پرچم لہرایا گیا تھا