" دہشتگرد ان مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں" محکمہ داخلہ پنجاب نے خبردار کردیا، وارننگ دیدی

" دہشتگرد ان مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں" محکمہ داخلہ پنجاب نے خبردار کردیا، ...

  


لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نےخدشہ ظاہرکیاہےکہ محرم الحرام میں دہشتگرد سافٹ ٹارگٹس کےطورپر مجالس اور جلوسوں کونشانہ بناسکتےہیں اورڈویژن سےتھانےکی سطح تک کورمینجمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل‘سرچ آپریشنز‘نفرت انگیزمواداورتقاریر‘وال چاکنگ اوراسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی‘ایس ایچ اوز کومنتظمین سےسکیورٹی انتظامات کےسرٹیفکیٹ لینے و دیگر ہدایات جاری کردی ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق عوامی وانتظامی نمائندوں کی ٹیموں کی تشکیل‘سرچ آپریشنز‘ نفرت انگیزمواد و تقاریر‘اسلحہ کی نمائش پرپابندی ہوگی،ہوم ڈیپارٹمنٹ کےآئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھرکےکمشنرز‘آرپی اوز‘ڈی پی اوز‘ڈپٹی کمشنرز‘ سی پی اوز کوجاری مراسلےمیں تفصیلی ہدایت نامہ جاری کیاگیاہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...