جعلی اکاﺅنٹس کیس، قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 29 اگست تک منظور

جعلی اکاﺅنٹس کیس، قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 29 اگست تک منظور
جعلی اکاﺅنٹس کیس، قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 29 اگست تک منظور

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور نیب سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور قائم علی شاہ کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظورکرلی،عدالت نے قائم علی شاہ کو 29 اگست تک عبوری ضمانت دے دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...