مکی آرتھر کے ستارے گردش میں، بنگلہ دیشی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دی تو کیا ہوا؟ حیران کن خبر آ گئی

مکی آرتھر کے ستارے گردش میں، بنگلہ دیشی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دی تو ...
مکی آرتھر کے ستارے گردش میں، بنگلہ دیشی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دی تو کیا ہوا؟ حیران کن خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا معاہدہ ختم ہوتے ہی ان کے ستارے گردش میں آ گئے ہیں اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے بعد بنگلہ دیش نے بھی انہیں ’جھنڈی‘ دکھاتے ہوئے دو سال کیلئے رسل ڈومینگو کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا جبکہ باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی فارغ ہو چکے ہیں۔ مکی آرتھر نے رسل ڈومینگو اور مائیک ہیسن کیساتھ بنگلہ دیشی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دے رکھی تھی مگر بی سی بی نے انہیں گھاس نہ ڈالی اور رسل ڈومینگو سے 2 سال کیلئے معاہدہ کر لیا ہے۔

قبل ازیں جنوبی افریقہ سے ہی تعلق رکھنے والے بیٹنگ کوچ نیل میکینزی، باﺅلنگ کوچ چارل لینگوویلڈٹ کے کنٹریکٹ میں توسیع کردی گئی تھی، دونوں 2013ءسے 2017ءتک پروٹیز ٹیم کی کوچنگ کے دوران بھی رسل ڈومینگو کے معاون سٹاف میں شامل تھے، اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے فیلڈنگ کوچ ریان کک بھی جنوبی افریقہ سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...