آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ،منی لانڈرنگ کا مبینہ مرکزی کردار ناصر لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گیا

آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ،منی لانڈرنگ کا مبینہ مرکزی کردار ناصر لوتھا ...
آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ،منی لانڈرنگ کا مبینہ مرکزی کردار ناصر لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا،منی لانڈرنگ کامبینہ مرکزی کرداراماراتی شہری ناصرعبداللہ وعدہ معاف گواہ بن گیا،اماراتی شہری ناصرعبداللہ لوتھانے دفعہ 164 کابیان ریکارڈکرادیا ۔ تفصیلات کے مطابق ناصرعبداللہ سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ہیں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں نامزد تھے ، اماراتی شہری ناصرعبداللہ لوتھانے دفعہ 164 کابیان ریکارڈکرادیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروسیم احمدنے بطورمجسٹریٹ بیان ریکارڈکیا ،ناصرعبداللہ نے دبئی سے پاکستان آکربیان قلمبندکرایا ،ناصر عبداللہ لوتھا نے کہا کہ عبدالغنی مجید نے میری دستاویزات کوغلط استعمال کیا،نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کوتیارہوں،میرامنی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں،نیب نے ناصرعبداللہ کواحتساب عدالت میں بھی پیش کردیا،نیب نے عدالت کو بتایا کہ وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پرحتمی فیصلہ چیئرمین نیب کریں گے ،عدالت نے ناصرعبداللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...