”بھارتی کرکٹ ٹیم پر ویسٹ انڈیز میں حملہ ہو سکتا ہے“ پی سی بی کو انتہائی خطرناک ای میل موصول، ہنگامہ برپا ہو گیا

”بھارتی کرکٹ ٹیم پر ویسٹ انڈیز میں حملہ ہو سکتا ہے“ پی سی بی کو انتہائی ...
”بھارتی کرکٹ ٹیم پر ویسٹ انڈیز میں حملہ ہو سکتا ہے“ پی سی بی کو انتہائی خطرناک ای میل موصول، ہنگامہ برپا ہو گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ویسٹ انڈیز میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم پر ممکنہ حملے کی ای میل موصول ہوئی ہے اور اس حوالے سے تمام معلومات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کیساتھ شیئر کر دی گئی ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے ’ہم نیوز‘ کے مطابق پی سی بی نے ای میل موصول ہونے پر طریقہ کار کے مطابق اس حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے۔ آئی سی سی اور پی سی بی نے اس خبر سے متعلق مزید تبصرے سے انکار کرتے ہوئے اسے سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے، تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز میں موجود ہے اور دونوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ انٹیگا میں 22 اگست کو شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...