مریم نواز کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع

مریم نواز کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع
مریم نواز کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے مریم نواز کیخلاف ایک اور انکوائری کا آغاز کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع کردی ہے،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اپنی آمدن سے زیادہ اخراجات کئے،مریم نواز نے 2008 میں اثاثوں کی مالیت 68 لاکھ روپے ظاہر کی جبکہ انہوں نے 2008 میں 40 کروڑ روپے کے شیئرز خریدے ،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شمیم شوگرمل ایک ارب20کروڑروپے میں خریدی گئی جبکہ مریم نوازنے ظاہرشدہ کل اثاثوں کی مالیت لاکھوں میں ظاہرکررکھی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...