وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں پولیو وائر س بے قابو ہونے کا نوٹس،ہنگامی اجلاس طلب

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں پولیو وائر س بے قابو ہونے کا نوٹس،ہنگامی اجلاس ...
وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں پولیو وائر س بے قابو ہونے کا نوٹس،ہنگامی اجلاس طلب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس بے قابو ہونے کا نوٹس لے لیا اور بدھ کو سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کے پی کے میں بڑی تعداد میں پولیو کیسز سامنے پر نوٹس لے لیا اور بدھ کو سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیاجس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورچیف سیکرٹری کے پی کے کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے انسداد پولیو بابربن عطابریفنگ دیں گے ،وزیر صحت اور بین لاقوامی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کرینگے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...