بھارتی ٹیم پر حملے کی ای میل، بی سی سی آئی بھی میدان میں آ گیا

بھارتی ٹیم پر حملے کی ای میل، بی سی سی آئی بھی میدان میں آ گیا
بھارتی ٹیم پر حملے کی ای میل، بی سی سی آئی بھی میدان میں آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں موجود بھارتی ٹیم کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بی سی سی آئی کا یہ بیان بھارتی ٹیم پر حملے سے متعلق اس ای میل کے بعد سامنے آیا ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہوئی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئیں کہ پی سی بی کو ایک ایل میل موصول ہوئی ہے جس میں بھارتی ٹیم پر ممکنہ حملے سے متعلق بات کی گئی ہے۔ پی سی بی نے طریقہ کار کے مطابق اس ای میل سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کر دیا تاہم اس معاملے کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے مزید معلومات دینے سے گریز کیا۔
بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کیلئے کسی بھی خطرے کی تردید کی ہے جو اس وقت انٹیگا میں ویسٹ انڈیز اے ٹیم کیخلاف تین روزہ میچ کھیلنے میں مصروف ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر حکام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کو لاحق خطرے کے حوالے سے ایک جعلی پیغام پھیلایا جا رہا ہے تاہم ٹیم کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -