برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ ، پاکستان نےبرطانیہ کو یقین دہانی کرادی

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ ، پاکستان نےبرطانیہ کو یقین دہانی کرادی
برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ ، پاکستان نےبرطانیہ کو یقین دہانی کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی صورتحال کے پیش نظر برطانوی شاہی جوڑی کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا تھا لیکن اب پاکستان نے برطانیہ سے کہا ہے کہ ہمارا ملک برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے دورہ کے حوالے سے محفوظ ملک ہے۔ انگریزی اخبار دی نیشن کےحوالے سے نوائے وقت نے لکھا کہ  کشمیر کے حوالے سے پاک بھارت میں پائی جانیوالی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے برطانیہ کے حکام سے رابطہ کیا تھا۔ ہم نے انہیں بتایا تھا کہ پاکستان برطانوی شاہی جوڑے کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ایک اور سرکاری افسر نے بتایا کہ حکومت نے برطانوی حکام سے کہا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ منسوخ ہونے پر پاکستان کو مایوسی ہو گی۔