شہبازشریف نے چینی صدر کو خط لکھ دیا ، اس میں کیا کہا ہے ؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈ ر شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو خط لکھ کر کشمیر پر حمایت کرنے پر پاکستانی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے خط میں کہا کہ کشمیر پر حمایت پاکستان سے آپ کی دیرینہ دوستی کا مظہر ہے، میں اور میری جماعت سی پیک کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گی، چین نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، چین کے صدر نے بجا طور پر اس دوستی کو آئرن برادرز کا نام دیا ہے، میرا پختہ یقین ہے کہ سی پیک پورے خطے میں خوشحالی کی نوید ہے۔