سٹیو سمتھ پر فقرے کسنے والے ایم سی سی ممبر کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ خبر آ گئی

سٹیو سمتھ پر فقرے کسنے والے ایم سی سی ممبر کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ خبر آ گئی
سٹیو سمتھ پر فقرے کسنے والے ایم سی سی ممبر کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ خبر آ گئی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین بلے باز سٹیو سمتھ پر فقرے کسنے والے میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ایک ممبر کو لارڈز کرکٹ سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سر پر چوٹ کھانے والے سمتھ جب دوبارہ بیٹنگ کے بعد 92 رنز پر آؤٹ ہو کر لونگ روم کے راستے ڈریسنگ روم میں واپس جا رہے تھے تو وہاں موجود ایم سی سی کے ایک ممبر نے ان پر فقرے کسے جس پر اسے سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ 1787ءمیں قائم ہونے والے میریلیبون کرکٹ کلب کے مئی میں تبدیل ہونے والے ایک قانون کے تحت پہلی بار کسی ممبر کو سٹیڈیم سے باہر نکالا گیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...