توسیع پانے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی سربراہی سنبھالنے سے قبل کن اہم عہدوں پر فائز رہے ؟

توسیع پانے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی سربراہی سنبھالنے سے ...
توسیع پانے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی سربراہی سنبھالنے سے قبل کن اہم عہدوں پر فائز رہے ؟

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی کمان سنبھالنے سے قبل انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات رہے جبکہ 10ویں کور کو بھی کمانڈ کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ جموری حکومت میں توسیع پانیوالے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے فوجی کیریئر کا آغاز 16 بلوچ رجمنٹ سے سے اکتوبر 1980ءمیں کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (ٹورنٹو)، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیری (کیلی فورنیا)، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ میں انفنٹری سکول میں انسٹرکٹر کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ 10ویں کور کو بھی کمانڈ کرچکے ہیں۔ 10ویں کور پاک آرمی کی سب سے بڑی کور ہے جس کی ذمہ داری لائن آف کنٹرول کو دیکھناہے ۔ وہ فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانگو میں پاکستانی دستے کی کمانڈ کی جبکہ راولپنڈی کور کے چیف آف سٹاف بھی تعینات رہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...