آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ، فواد چوہدری نے اہم نکتے کی نشاندہی کردی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ، فواد چوہدری نے اہم نکتے کی نشاندہی کردی
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ، فواد چوہدری نے اہم نکتے کی نشاندہی کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کو پاکستان کے استحکام کیلئے اہم سنگ میل قرار دے دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی عہدے میں توسیع کا نوٹیفکیشن موجودہ سکیورٹی حالات کی سنجیدگی کا ادراک ہے، ہم تاریخ کے اہم دوراہے پر ہیں اور جنرل باجوہ پاکستان کی سکیورٹی پالیسی کے تسلسل کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اس فیصلے کو تاریخ میں جگہ ملے گی اور پاکستان کے استحکام کیلئے یہ فیصلہ سنگ میل ثابت ہو گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : قومی


loading...