’جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن سے پروموشنز کا مسئلہ نہیں ہوگا، بہت جلد 2 لوگوں کو فل جنرل بنا کر انہیں یہ عہدے دیے جائیں گے‘ کامران خان کا بڑا دعویٰ

’جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن سے پروموشنز کا مسئلہ نہیں ہوگا، بہت جلد 2 لوگوں کو ...
’جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن سے پروموشنز کا مسئلہ نہیں ہوگا، بہت جلد 2 لوگوں کو فل جنرل بنا کر انہیں یہ عہدے دیے جائیں گے‘ کامران خان کا بڑا دعویٰ

  


کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 لیفٹیننٹ جنرلز کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں اہم ترین عہدے دیے جائیں گے۔

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کی حد درجہ ضروری ایکسٹینشن سے فوج میں اعلیٰ سطح پر پروموشنز کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

کامران خان نے کہا کہ بہت جلد 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی جنرل کی حیثیت سے ترقی ہو گی جن میں سے ایک کی تعیناتی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور دوسرے کی وائس چیف آف آرمی سٹاف ہوگی ۔ کامران خان نے مزید کہا ’مجھے یقین ہے آئندہ 3سال پاکستان کی ترقی کے سال ہیں۔‘

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...