”جنرل باجوہ اور عمران خان مل کر ’ٹیم پاکستان ‘ بن گئے ، اگر یہ کامیاب نہ ہوئے تو ۔۔۔‘ ‘ غریدہ فاروقی نے حیران کن بات کہہ دی

”جنرل باجوہ اور عمران خان مل کر ’ٹیم پاکستان ‘ بن گئے ، اگر یہ کامیاب نہ ...
”جنرل باجوہ اور عمران خان مل کر ’ٹیم پاکستان ‘ بن گئے ، اگر یہ کامیاب نہ ہوئے تو ۔۔۔‘ ‘ غریدہ فاروقی نے حیران کن بات کہہ دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جنرل باجوہ مل کر ’ ٹیم پاکستان ‘ بن گئے ہیں اور اگر یہ کامیاب نہ ہوئے تو انہیں ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فارقی نے کہا کہ توسیع ملنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ 2022 تک آرمی چیف کے عہدے پر رہیں گے جبکہ عمران خان 2023 تک وزیر اعظم رہیں گے۔ اب یہ ایک ’ ٹیم پاکستان‘ بن گئی ہے ، توسیع کا فیصلہ تو ہوگیا لیکن اب مسئلہ کشمیر، افغان مسئلہ اور معاشی بحران سے نمٹنا سب سے بڑے چیلنج ہیں۔ کامیاب ہوگئے تو ’ ٹیم پاکستان‘ کی واہ واہ ہوگی وگرنہ ناکامیوں کی ذمہ داری بھی اٹھانا ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...