’ مجھے تو کچھ اور سوجھ بھی نہیں رہا تھا کیونکہ ۔۔۔ ‘ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر حسن نثارنے دل کی بات بتادی

’ مجھے تو کچھ اور سوجھ بھی نہیں رہا تھا کیونکہ ۔۔۔ ‘ آرمی چیف کی ایکسٹینشن ...
’ مجھے تو کچھ اور سوجھ بھی نہیں رہا تھا کیونکہ ۔۔۔ ‘ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر حسن نثارنے دل کی بات بتادی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ بہت اچھا ہے اور درست فیصلہ ہے، بطور پاکستانی آرام محسوس کررہا ہوں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ بہت اچھا ہے اور درست فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وقت کی ضرورت تھی اور مجھے تو کچھ اور سوجھ بھی نہیں رہا تھا ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ فیصلہ بالکل درست کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے میں بطور پاکستانی بہت آرام محسوس کررہا ہوں اور میں یہ توقع بھی کررہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کوئی توپ نہیں چلائی ۔تحریک انصاف اور ان جماعتوں میں فرق یہ ہے کہ تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ نہیں کی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...