وزیر اعظم نے اپنے دوسرے سال کے پہلے دن کا آغاز کس طرح کیا؟ سینئر صحافی مظہر عباس نے دلچسپ بات بتادی

وزیر اعظم نے اپنے دوسرے سال کے پہلے دن کا آغاز کس طرح کیا؟ سینئر صحافی مظہر ...
وزیر اعظم نے اپنے دوسرے سال کے پہلے دن کا آغاز کس طرح کیا؟ سینئر صحافی مظہر عباس نے دلچسپ بات بتادی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے دوسرے سال کے پہلے دن کا آغاز آرمی چیف کو توسیع دیکر کیاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے دوسرے سال کے پہلے دن کا آغاز آرمی چیف کو توسیع دیکر کیاہے ۔ اس وقت جوخطے کی صورتحال ہے ، افغانستان کا مسئلہ حل ہوتا نظر آرہاہے ، کشمیر میں صورتحال خراب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ، چائنہ ایران کی صورتحال ، امریکہ اور روس کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں یہ ایک صائب فیصلہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام میں تسلسل کیلئے یہ ایک بروقت فیصلہ ہے اور تمام افواہیں جو اس طرح کے دنوں میں جنم لیتی ہیں ، وہ ختم ہوگئی ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...