آرمی چیف نے کون سی 2خواہشیں کی تھیں؟ ارشاد بھٹی نے بڑا دعویٰ کردیا

آرمی چیف نے کون سی 2خواہشیں کی تھیں؟ ارشاد بھٹی نے بڑا دعویٰ کردیا
آرمی چیف نے کون سی 2خواہشیں کی تھیں؟ ارشاد بھٹی نے بڑا دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار اشادبھٹی نے کہاہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوخواہشیں تھیں ایک تو وہ کہتے تھے کہ میری خواہش ہے کہ میں ریٹائرڈ ہوکر اپنے پوتوں کے ساتھ کھیلوں ، ان کی یہ خواہش تو پوری نہ ہوئی ، دوسری خواہش یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان سکیورٹی فری ہو۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ بہت اچھا اور عقلمندانہ ہے ، پاکستان کی پالیسیوں کیلئے یہ فیصلہ بہت ضروری تھا ، حکومت نے جو پالیسیاں شروع کی ہیں، اس کے لئے ضروری تھا فوج حکومت کی پشت پر رہے ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال سے سیاسی سازشیوں سے جان چھوٹی ہوئی ہے اور آئندہ تین سال بھی چھوٹی رہے گی،جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوخواہشیں تھیں ایک تو وہ کہتے تھے کہ میری خواہش ہے کہ میں ریٹائرڈ ہوکر اپنے پوتوں کے ساتھ کھیلوں ، ان کی یہ خواہش تو پوری نہ ہوئی ۔ دوسری خواہش ان کی یہ ہے کہ وہ چاہتے تھے کہ میری خواہش ہے کہ سکیورٹی فری پاکستان ہوہم اسی طرح پھریں جیسے میں راولپنڈی کی سڑکوں پر پھرا کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب اللہ کرے تین سال میں پاکستان سکیورٹی فری ہوجائے ۔

مزید : علاقائی /بلوچستان


loading...