’ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ایک لحاظ سے تو درست نہیں ہے لیکن ۔۔۔ ‘ میجر جنرل(ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کردیا

’ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ایک لحاظ سے تو درست نہیں ہے لیکن ۔۔۔ ‘ ...
’ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ایک لحاظ سے تو درست نہیں ہے لیکن ۔۔۔ ‘ میجر جنرل(ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کارجنرل(ر) غلام مصطفی نے کہاہے کہ آنیوالے دوتین ماہ بہت زیادہ اہم ہیں ،میدان جنگ میں کمانڈ تبدیل نہیں کی جاتی اورنہ گھوڑے بدلے جاتے ہیں ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے  جنرل(ر) غلام مصطفی نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ایک لحاظ سے تو درست نہیں ہے لیکن جس طرح مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور بھارتی وزیر دفاع کی طرف سے جس قسم کے بیانات آرہے ہیں ، ایسے میں ہماری قیادت نے فیصلے کرلئے ہیں اور آنیوالے وقت میں ان فیصلوں کو بے نقاب کرنے کا وقت آرہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آنیوالے دوتین ماہ بہت زیادہ اہم ہیں ،میدان جنگ میں کمانڈ تبدیل نہیں کی جاتی اورنہ گھوڑے بدلے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بہت سے مثالیں ہیں جب ہنگامی حالات میں کمانڈ تبدیل کی گئی تو بہت زیادہ نقصان ہوا ۔

مزید : قومی


loading...