آرمی چیف کو توسیع دینے کے سوا کوئی چارہ کار ہی نہیں تھا، فواد چودھری

آرمی چیف کو توسیع دینے کے سوا کوئی چارہ کار ہی نہیں تھا، فواد چودھری
آرمی چیف کو توسیع دینے کے سوا کوئی چارہ کار ہی نہیں تھا، فواد چودھری

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری پیسے واپس کریں اور گھر جائیں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ”چوپڑیاں اوردودو“، آرمی چیف کو توسیع دینے کے سوا کوئی چارہ کار ہی نہیں تھا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری پیسے واپس کریں اور گھر جائیں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ”چوپڑیاں اوردودو“۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی اندازے نہیں ہیں جو ٹرانزکشنز ہوئی ہیں ، اس سے ساری تصدیق ہوتی ہے ، ان دونوں پر جو بھی مقدمات ہیں یہ بینکنگ کی شہادتوں پر مشتمل ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ آرمی چیف کو توسیع دینے کے سوا کوئی چارہ کار ہی نہیں تھا، ان کا پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی میں بڑ ا کردار ہے ، ٹرمپ کہہ رہے ہیں کہ طالبان سے دو ہفتے میں معاہدہ ہوجائیگا تو یہ تمام طریقہ کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ترتیب دیا ہوا ہے اوران کے بغیر اس کے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مشکلات پیش آسکتی تھیں۔

مزید : قومی


loading...