”آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ توسیع نہیں لوں گا“، لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب کا دعویٰ

”آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ توسیع نہیں لوں گا“، لیفٹیننٹ ...
”آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ توسیع نہیں لوں گا“، لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کا ر امجد شعیب نے کہاہے کہ جنرل باجوہ نے مجھ سے کہا تھا کہ میں توسیع نہیں لوں گا اورحکومت سے کہاہے کہ مجھ کو ریٹائر کردیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے امجدشعیب نے کہا کہ خطے میں حالات بہت تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں اور ایسی سیچوایشن بن گئی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے بھی کافی پیچیدگیا ں پیدا ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی جس میں جنرل باجوہ نے مجھ سے کہا تھا کہ میں توسیع نہیں لوں گا اورحکومت سے کہاہے کہ مجھ کو ریٹائر کردیں ۔

جنرل امجد شعیب نے کہا کہ جب امریکہ کا دورہ ہوا اور اس کے بعد ایک دو ملاقاتیں ہوئیں تواس میں کافی چیزیں سامنے آئیں جس سے پتہ لگتا تھا کہ بہت سے کام ہونے والے ہیں، بہت کچھ ایسا ہے جو صرف جنرل باجوہ تک محدود ہے۔ میرا خیال ہے کہ اسی وجہ سے حکومت نے تسلسل کی ضرورت محسوس کی ہوگی، اس سٹیج کے اوپر ایسے معاملات موجود تھے کہ جن کو آگے لے کر چلنے کیلئے تسلسل بہت ضروری تھا۔

مزید : قومی


loading...