’ سول ملٹری ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے توسیع کافیصلہ کیا گیا کیونکہ ۔۔۔ ‘ سابق سفارتکار عبدالباسط نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا ایک اور رخ پیش کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں تعینات رہنے والے سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم میں ایک ہم آہنگی موجود تھی ، اس لئے وزیر اعظم نے سوچا ہوگا کہ موجودہ علاقائی حالات میں یہ ہم آہنگی برقرار رہنا چاہئے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے عبد الباسط نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم میں ایک ہم آہنگی موجود تھی ، اس لئے وزیر اعظم نے سوچا ہوگا کہ موجودہ علاقائی حالات میں یہ ہم آہنگی برقرار رہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر نیا آرمی چیف آتا تو ہوسکتاہے کہ اس کے ساتھ معالات ایسے نہ رہتے اس لئے اس سول ملٹر ی قیادت میں پچھلے ایک سال سے موجودہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہوگا ۔