’ پتہ نہیں عمران خان نے کس تناظر میں آرمی چیف کو توسیع دینے کا فیصلہ کیاہے؟‘

’ پتہ نہیں عمران خان نے کس تناظر میں آرمی چیف کو توسیع دینے کا فیصلہ کیاہے؟‘
’ پتہ نہیں عمران خان نے کس تناظر میں آرمی چیف کو توسیع دینے کا فیصلہ کیاہے؟‘

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ آج حالات استحکام کا تقاضہ کررہے ہیں، ہم نے ان حالات کوسمجھا اور پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو جن باتوں کا پتہ ہے ، ہم کو ان چیزوں کا پتہ نہیں ہے ، اب پتہ نہیں کہ ان کی جانب سے کس تناظر میں آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ کیا گیاہے؟

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی بصیرت سے کام لیا ، حالات کوسمجھا اور آرمی چیف کو توسیع دی۔ان کا کہنا تھا کہ آج حالات استحکام کا تقاضہ کررہے ہیں، ہم نے ان حالات کوسمجھا اور پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی۔

مزید : قومی


loading...