’ جس طرح آرمی چیف کی توسیع کا نوٹیفکیشن نکالا اس سے لگتا ہے کہ کسی ضلع کے سیکرٹری کو توسیع دی ہو‘

’ جس طرح آرمی چیف کی توسیع کا نوٹیفکیشن نکالا اس سے لگتا ہے کہ کسی ضلع کے ...
’ جس طرح آرمی چیف کی توسیع کا نوٹیفکیشن نکالا اس سے لگتا ہے کہ کسی ضلع کے سیکرٹری کو توسیع دی ہو‘

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ جنر ل قمر جاوید باجوہ کی توسیع عمران خان کا واحد یوٹرن ہے جس کی تعریف کرناپڑے گی لیکن جب یوسف رضا گیلانی نے آرمی چیف کیانی کو توسیع دی تھی اس پر عمران خان نے جو بیان دیا تھا اس پر با ت ضرور کریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع عمران خان کا واحد یوٹرن ہے جس کی تعریف کرناپڑے گی لیکن جب یوسف رضا گیلانی نے آرمی چیف کیانی کو توسیع دی تھی اس پر عمران خان نے جو بیان دیا تھا اس پر با ت ضرور کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعریف کرتے ہیں کہ وہ ایک اچھے آرمی چیف ہیں لیکن وزیر اعظم نے جس طرح آرمی چیف کی توسیع کا نوٹیفکیشن نکالاہے ، اس سے لگتا ہے کہ جیسے کسی ضلع کے سیکرٹری کو توسیع دی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوچاہئے کہ جو آرمی چیف کی توسیع کاصحیح طریقہ کار ہے اس کے مطابق عمل کیا جائے ۔

مزید : قومی


loading...