ایل او سی پر پاک فوج کے اضافی دستے تعینات کردیے گئے، ڈی جی ایم او نے بڑا اعلان کردیا

ایل او سی پر پاک فوج کے اضافی دستے تعینات کردیے گئے، ڈی جی ایم او نے بڑا اعلان ...
ایل او سی پر پاک فوج کے اضافی دستے تعینات کردیے گئے، ڈی جی ایم او نے بڑا اعلان کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) میجر جنرل نعمان زکریا کا کہنا ہے کہ بارڈر پر اضافی دستے تعینات ہیں اور پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزیر حاصل بزنجو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ان کیمرا اجلاس میں ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان زکریا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان زکریا نے پارلیمانی سلامتی کمیٹی کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں اور سرحدوں پر سکیورٹی صورتحال سے کمیٹی ارکان کو آگاہ کیا۔ڈی جی ایم او نے سرحدوں پر پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارڈرز پر فوج کے اضافی دستے تعینات ہیں اور پاک افواج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بریفنگ میں بتایا کہ سفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں، سلامتی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے پاکستانی مو¿قف کی جیت ہوئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے اور سب متفق ہیں، بھارت نے کشمیر کی حیثیت سے متعلق یکطرفہ قدم اٹھایا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...