اشیاءضرورت کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی مہم کا آغاز ، لاہور میں گرانفروشی پر 14 دکانیں سیل، دکانداروں کو بھاری جرمانے

اشیاءضرورت کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی مہم کا آغاز ، لاہور میں گرانفروشی پر 14 ...
اشیاءضرورت کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی مہم کا آغاز ، لاہور میں گرانفروشی پر 14 دکانیں سیل، دکانداروں کو بھاری جرمانے

  


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے پرائس کے سر براہ اکرم چودھری نے  پیر کو لاہور میں اشیاءضرورت کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ۔

اس سلسلے میں انہوں نے بھٹہ چوک کا دورہ کیا اور ناجائز فروش دکانداروں کی درجنوں دکانیں سیل کر دیں ۔اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری ان کے ہمراہ تھی۔انہوں نے بھٹہ چوک لاہر میں سبزی ،پھل،چکن شاپ اور نان شاپ پر چھاپے مارے اور گراں فروشی کرنے والی 14 دکانیں سیل کر کے دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے ۔اس دوران نان شاپس پر بھی چھاپے مارے گئے اس دوران کوئی بھی نان شاپ ایسی نہ تھی جو اصل قیمت پر روٹی اور نان فروخت کر رہی ہو ان سب کو بھی جرمانے کئے گئے اور وارننگ دی گئی ۔

اس موقع پر اکرم چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنے حقوق کے لئے لڑنا ہو گا تبھی حکومت ان کی مدد کرسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری جب بھی کسی دکان پر جائیں ریٹ لسٹ کا مطالبہ ضرور کریں ۔اگر کوئی دکاندار ریٹ لسٹ سے زائد پیسے مانگ رہا ہو تو اس کی شکایت ضلعی انتظامیہ کو فوری کی جائے۔عوام کی مدد کے بغیر گراں فروشی پر کنٹرول نہیں ہو سکتا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...