پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، وزیر اعظم عمران خان

پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، وزیر اعظم عمران ...
پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، وزیر اعظم عمران خان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن گائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو تلاش کرکے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ، پولیس عوامی شکایات کوترجیجی بنیادوں پرحل کرے ۔

جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے تین صوبوں کے آئی جیز  نے ملاقات کی ، وزیر اعظم سے ملاقات کرنیوالوں میں آئی جی پنجاب ، آئی جی کے پی اور آئی جی اسلام آباد شامل تھے، ملاقات میں پولیس اصلاحات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اپنے رویوں میں تبدیلی لائے ، آئی جیز عوام کے شکایات کے فوری ازالے کیلئے کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کے پولیس میں کالی بھیڑوں کو شناخت کرکے ، ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

مزید : قومی


loading...