ضمیر فروش ارکان کومعافی نہیں ملے گی، احسن اقبال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے کہاہے کہ چیئر مین سینیٹ کے الیکشن میں ضمیر فروش ارکان کومعافی نہیں ملے گی ، سینیٹ میں اپوزیشن کے پاس اکثریت تھی ۔
دنیا نیوز کے پروگرا م ”دنیاکامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان 300کنال کے گھر میں رہتے ہیں اور ٹیکس ڈیڑھ لاکھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 29اگست کو اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں کااجلاس ہوگا ، اجلاس میں چارٹرڈ آف ڈیمانڈ طے کیا جائیگا ۔
احسن اقبال کا کہناتھا کہ چیئر مین سینیٹ کے الیکشن میں ضمیر فروش ارکان کومعافی نہیں ملے گی ، سینیٹ میں اپوزیشن کے پاس اکثریت تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر قرضوں کاالزام لگانیوالوں نے 7600ارب کاقرضہ لیاہے ، اس وقت کرپشن کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال کیا جارہاہے ۔