”راشد لطیف سب کو بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتے تھے“

”راشد لطیف سب کو بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتے تھے“
”راشد لطیف سب کو بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتے تھے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف سب کو بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور کہا کہ راشد لطیف سب کو دھمکیاں دیتے تھے کہ تمہاری بوری بند لاش ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ راشد لطیف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا نام لیتے تھے، جاوید میانداد انہیں لے کر آئے لیکن راشد لطیف نے سب سے زیادہ خنجر انہی کو گھونپے۔وکٹ کیپر بلے باز نے اپنی کپتانی کیلئے پوری ٹیم کو قربانی کا بکرا بنادیا اور ایک بوٹی کیلئے پورا بکرا قربان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے جس نے ذاتی مفاد کیلئے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں، انہیں ڈرایا دھمکایا، ان کے بارے میں عطاءالرحمان جو کہہ رہا ہے درست کہہ رہا ہے۔

مزید :

کھیل -