”ایک ٹیسٹ میچ کے دوران یوم آزادی کا جشن منانا ہمیشہ سے ایک شاندار لمحہ رہا ہے“ مصباح الحق میدان میں آ گئے

”ایک ٹیسٹ میچ کے دوران یوم آزادی کا جشن منانا ہمیشہ سے ایک شاندار لمحہ رہا ...
”ایک ٹیسٹ میچ کے دوران یوم آزادی کا جشن منانا ہمیشہ سے ایک شاندار لمحہ رہا ہے“ مصباح الحق میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایک ٹیسٹ میچ کے دوران یوم آزادی کا جشن منانا ہمیشہ سے ایک شاندار لمحہ رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ماضی میں انگلینڈ میں ایسے شاندار لمحات کا لطف اٹھا چکا ہے، ہم نے سال 1954ءمیں انگلینڈ کی سرزمین پر اپنی پہلی فتح یوم آزادی کے اگلے روز حاصل کی تھی۔ اسی طرح لارڈز کے میدان پر سال 1982ءاورسال 2016ءمیں اوول کے میدان پر فتوحات بھی یوم آزادی کے موقع پر حاصل کی گئی ہیں۔

یوم آزادی پر کھیلتے ہوئے ہمیں قوم کو جیت کی صورت میں تحفہ دینے کا اضافی حوصلہ ملتا ہے، ہم کوشش کریں گے آخری ٹیسٹ میچ کو جیت کر ایک اور یوم آزادی یا بطور کوچ میں اس ماہ کوآزادی کا مہینہ قرار دوں، ان مشکل حالات میں مداحوں کی سپورٹ ہمارے لئے بہت حوصلہ افزائی کا سبب ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جس طرح کھلاڑیوں نے جدوجہدکی ہے، اس پر میں بہت خوش ہوں۔ یہ جیتیں یا ہاریں ہمیں انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر اس وقت کہ جب گراؤنڈ میں کوئی موجود نہیں ہے، ان حالات میں سوشل میڈیا پر حوصلہ افزاءپیغامات دیکھ کر کھلاڑی کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

مزید :

کھیل -