جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ سے انکار کر دیا

جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ سے انکار کر دیا
جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ سے انکار کر دیا

  

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ سے انکار کردیا ہے اور اس حوالے سے میزبان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق افریقی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب موجودہ سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹیم انگلینڈ نہیں جاسکے گی اور اس حوالے سے میزبان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں نے اگلے ماہ سیریز کھیلنا تھی، جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کا کورونا وائرس کی نذر ہونے والا یہ تیسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز بھی منسوخ ہوچکی ہیں۔

جنوبی افریقہ کرکٹ کے ڈائریکٹر گریم سمتھ کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے دورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ مشکل ضرور تھا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اس لئے یہ سیریز نہ کھیلنے کا اعلان کرنا پڑرہا ہے۔

مزید :

کھیل -